Tuesday, October 4, 2022

سپریم کورٹ کےحکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ‏

سپریم کورٹ کےحکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ‏
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں تجاوزات بنانے والوں کی شامت آگئی، سپریم کورٹ کے حکم پرسندھ بلڈنگ ‏کنٹرول اتھارٹی نے الہٰ دین پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی ‏بلڈنگز کے خلاف رات گئے آپریشن شروع کیا۔ ‏ اپارٹمنٹ میں فلیٹس کے الاٹیز نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا ، بلڈرز کے خلاف کارروائی کرکے رقم ‏واپس دلوانے کا مطالبہ بھی کرتے رہے ۔ اس موقع پر انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری ‏نفری بھی موجود رہی۔ ‏ آپریشن کے دوران اپارٹمنٹ میں فلیٹس کے الاٹیز نے تجاوزات آپریشن کے خلاف احتجاج بھی کیا۔