Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کی راہداریوں سے گزرتے گزرتے عمران خان کی چپل بھی ٹوٹ گئی

سپریم کورٹ کی راہداریوں سے گزرتے گزرتے عمران خان کی چپل بھی ٹوٹ گئی
December 9, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ کی راہداریوں سےگزرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی چپل ٹوٹ گئی۔ننگے پاؤں کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے۔ واپسی پر پارٹی رہنماءعثمان ڈار نے اپنے جوتے کپتان کو دے دیئے۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان سپریم کورٹ پہنچے توکچھ زیادہ ہی جلدی میں تھے تیز تیز چلنے پر ان کی چپل ٹوٹ گئی۔ پھرہوا کچھ یوں کہ عمران خان ننگے پاﺅں راہداریوں سے گزرے۔ جیسے تیسے سیڑھیاں چڑھے اور کمرہ عدالت کی طرف چل پڑے۔ چپل مرمت کےلئے بھجوائی ا ور پانامہ لیکس کیس کی کارروائی سننے لگے۔ سماعت تو جلد ہی ختم ہوگئی لیکن مرمت کےلئے بھیجی گئی چپل نہ پہنچی۔ عمران خان کی پریشانی بڑھی تو سیالکوٹ سے پارٹی رہنماءعثمان ڈار آگے بڑھے اور اپنے جوتے کپتان کو دیدیئے کپتان تو کھلاڑی کے جوتے پہن کر عدالت سے باہر نکل آئے لیکن کھلاڑی ننگے پاﺅں ہی اپنی گاڑی کی طرف چل نکلا۔