Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کو پاناما کیس پر فیصلہ کردینا چاہیے : پرویز مشرف

سپریم کورٹ کو پاناما کیس پر فیصلہ کردینا چاہیے : پرویز مشرف
December 26, 2016

 لاہور(92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے کیس پر اب سپریم کورٹ کو فیصلہ کردینا چاہیے ۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائنٹی ٹو ایٹ 8 میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر اب سپریم کورٹ کو فیصلہ کر دینا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں نہ کوئی پرنسپل ہے نہ کریکٹر آٹھ برسوں میں لوگوں کے بارے میں کافی کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈان لیکس بہت سنجیدہ مسئلہ تھا لیکن اس پر بھی چودھری شجاعت کے مقولے کے مطابق مٹی ڈال دی گئی ہے ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پرہم وزیرداخلہ کو اس طرح قصوروار نہیں ٹھہراسکتے ۔

عدلیہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اب بھی ریفارمز کی ضرورت ہے ایک سابق چیف جسٹس نےپوری عدلیہ کو سیاسی کردیا ہے شکر ہے وہ چلے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت میں عدلیہ کیلئے دس ارب روپے رکھے گئے تھے۔ پرویز مشریف نے پلی بارگین کے موجودہ طریقہ کو بھی غلط قرار دے دیا ہے  ۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں پلی بارگین مجبوری تھی ۔