Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، جہانگیر ترین

سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، جہانگیر ترین
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

لودھراں (92 نیوز) جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے قانون اور انصاف کا تقاضا ہے کہ آپکو کوئی سزا ملی ہے تو اسکی اپیل کا حق ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ اگر نظر ثانی کرے تو جائز اور انصاف کی بات ہو گی۔

 جہانگیر ترین بولے ہمارا نظام عام آدمی کو فائدہ نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے عوام بے چارے پسے ہوئے ہیں۔ پولیس اور سول سروس کے ریفارمز سمیت ہر جگہ پر بہتر لوگ آنے چاہئیں تاکہ بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔ ملک میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بروقت فیصلے اور ایکشن لینا ہوں گے۔