سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،35ہزار رفاعی پلاٹوں پر قبضے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد کے 35 ہزار رفاہی پلاٹوں پر قبضے کے معاملے پر سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔