Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کےخلاف کیس کی سماعت !!! ایم ڈی واٹربورڈ کی غیرحاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کےخلاف کیس کی سماعت !!! ایم ڈی واٹربورڈ کی غیرحاضری پر عدالت کا اظہار برہمی
July 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری نے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیس میں ایم ڈی کراچی واٹربورڈکی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ جسٹس امیرہانی مسلم نے کہا ہے کہ مرنےوالوں کو کفن تو فراہم نہیں کیا گیا ،پانی فراہم کیاجارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ تین رکنی بنچ نے ایم ڈی واٹربورڈ ہاشم رضازیدی کی غیرحاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور چیف انجینئر سے استفسار کیا کہ ایم ڈی صاحب کہاں ہیں ؟ جواب میں چیف انجینئرغلام حیدر نے بتایا کہ وہ اسلام آبادمیں ہیں۔ جس پرعدالت نے ڈپٹی ایم ڈی واٹربورڈ افتخار احمد کو فوری طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ اگرڈپٹی ایم ڈی نہ آئے تو وارنٹ جاری کر کے بلوائیں گے۔ جسٹس امیرہانی مسلم کاکہناتھا کہ ہرصورت ٹینکرمافیا کا خاتمہ ہونا چاہیے،یہ کہاں کاقانون ہے کہ پانی کم ہو تو ٹینکرسے پانی فراہم کیا جائے۔ چیف انجینئر نے بتایا کہ قلت آب سے متاثرہ علاقوں میں ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کوکفن تو فراہم نہیں کیاگیا، پانی فراہم کیاجارہاہے، پچھلے دنوں کراچی میں سینکڑوں افراد مرگئے لیکن حکومت نے کفن تک فراہم نہیں کیا۔ کیس کی سماعت تاحال جاری ہے۔