Thursday, December 1, 2022

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کل ہو گی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کل ہو گی

کراچی (92 نیوز) شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سول سوسائٹی کی اپیل کام کر گئی۔ سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ سماعت کل کراچی رجسٹری میں ہو گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تیرہ جنوری کو کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں۔
سول سوسائٹی نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس سے اے ٹی اے کی دفعات نکال لی ہیں جس سے ملزمان کو فائدہ ہوا۔
سول سوسائٹی نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔