Friday, December 9, 2022

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چھٹی کے باوجود عدالتی کام جاری ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں آج تین اہم کیسز کی سماعت ہو رہی ہے جن میں ڈبوں میں ناقص اور مضر صحت دودھ کی فروخت ، ماحولیاتی آلودگی اور شہریوں کو زہریلے پانی کی فراہمی کے مقدمات شامل ہیں۔
مقدمات کی سماعت کے لیئے چیف جسٹس نے چھٹی کے دن کام پر آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔