اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کو نجی یونیورسٹیوں کے غیرقانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔
حکم میں کہا گیا ہے ایچ ای سی غیرقانونی کیمپس سے پاس آؤٹ طلباء کو مخصوص طریقے سے ڈگریاں فراہم کرے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں ہائیرایجوکیشن کمیشن کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل تعاون کریں۔ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔