Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کا راؤ انوار سمیت تمام سرکاری افسران کی دہری شہریت کی پڑتال کا حکم

سپریم کورٹ کا راؤ انوار سمیت تمام سرکاری افسران کی دہری شہریت کی پڑتال کا حکم
March 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے راؤانوارسمیت تمام سرکاری افسران کی دہری شہریت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے ۔  چیف جسٹس کہتے ہیں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ۔

چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ اگرکسی نے دوہری شہریت چھپائی تومعلوم کرنے کا کیا طریقہ کارہے  ۔ دہری شہریت والوں کو حساس عہدوں پر نہیں ہونا چاہیے ۔  سرکاری افسران جب بیرون ملک پوسٹنگ پرجاتے ہیں تو دہری شہریت لے لیتے ہیں، یہ قابل قبول نہیں ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا راؤانوارکی دہری شہریت کی جانچ پڑتال کی گئی ہے، کیا راؤ انوار کا ٹریول ریکارڈ چیک کیا گیا ہے۔

 جس پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ یہ ریکارڈ صوبائی حکومت دے سکتی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کوبتایا کہ راؤانوار کی دہری شہریت کاعلم نہیں۔

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت کوراؤانوار کی ٹریول ہسٹری دیکھنا چاہیے تھی،  راؤانوارکا ٹریول ریکارڈ چیک کریں ۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ  30 ہزارافسران میں سے صرف 204 افسران کے پاس دہری شہریت ہے۔

  عدالت نے حکم دیا کہ جن افسران کی دہری شہریت ہے وہ ظاہرکریں، جن افسران نے 10 روزمیں اپنی دہری شہریت ظاہرکی اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

 عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری خارجہ، ڈی جی نادرا، ڈی جی امیگریشن، ڈی جی پاسپورٹ اور تمام صوبائی سیکرٹری سروسز کو طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی۔