Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کا بیرون ملک پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس ، املاک پر ازخود نوٹس

سپریم کورٹ کا بیرون ملک پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس ، املاک پر ازخود نوٹس
February 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بنک اکائونٹس اور املاک کا از خود نوٹس لے لیا ۔
ازخود نوٹس میں کہا گیا کہ اکثر پاکستانیوں نے ملک سے باہر بنک اکائونٹس اور جائیدادیں بنا رکھی ہیں ۔ بادی النظر میں تمام رقم غیر قانونی طور پر باہر بھیجی گئیں ۔
سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک ، ایف بی آر اور ایس ایس سی پی سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ۔ آئی بی ، ایم آئی اور آئی ایس آئی سے بھی پاکستان سے باہر پاکستانیوں کی بیرون ملک اکائونٹس کی تفصیلات مانگ لی گئی ۔
عدالت نے وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ سٹیٹ بنک اور ایف بی آر کو آپس میں معلومات کا تبادلہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بیرون ملک پڑی پاکستانیوں کے غیر قانونی رقوم ملکی اثاثہ ہے ۔ بیرون ملک رقوم باہر بھیجے جانے سے ملک میں عدم توازن پیدا ہوا ۔ ایسی رقوم بادی النظر غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی اور بھیجی گئی ۔ بیرون ملک بنکوں میں غیر قانونی طور پر بھیجی گئی رقوم کو واپس لایا جائےگا ۔