Thursday, February 22, 2024

سپریم کورٹ کا بڑے ٹریلرز کا کراچی شہر میں داخلہ روکنے کا حکم

سپریم کورٹ کا بڑے ٹریلرز کا کراچی شہر میں داخلہ روکنے کا حکم
May 17, 2021

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے بڑے ٹریلرز کا شہر میں داخلہ روکنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے آئل ٹینکرز منتقلی کیس میں چیف سیکرٹری کی سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا، آئل ٹرمینل فعال ہو رہا ہے نہ ہی دوسرے معاملات حل ہو رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے تمام اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کرکے ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل فعال کرنے کی ہدایت کردی۔