Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم

سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیدیا۔ 

سپریم کورٹ کراچی رجسٹر میں نسلہ ٹاورکیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےاب تک نسلہ ٹاور نہ گرائےجانےپر برہمی کااظہار کیا۔

چیف جسٹس نےاستفسار کیاکہ اب تک عمارت کیوں نہیں گرائی؟؟ کیا ہتھوڑی چھینی سے گرائیں گے؟۔ عدالت نے نسلہ ٹاور کے مکینوں کو بولنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے کہا ہمارے نزدیک مسلہ ختم ہوگیا اب صرف گرانا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا۔ عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کابھی حکم دیا۔

عدالت نے نسلہ ٹاور کی بجلی اور پانی کے کنکشن ستائیس اکتوبر تک منقطع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ کمشنر کراچی ایک ہفتہ میں عمارت گرا کر رپورٹ پیش کریں۔