Tuesday, February 7, 2023

سپریم کورٹ کا آشیانہ ہاؤسنگ کیس سرما کی تعطیلات کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

سپریم کورٹ کا آشیانہ ہاؤسنگ کیس سرما کی تعطیلات کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار ملزموں کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ۔ جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیاریفرنس فائل ہوگیا،جس پر نیب کے وکیل  نے جواب دیاچیئرمین نیب نے ریفرنس پر دستخط کر دیے ، جلد دائر کر دیا جائے گا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آشیانہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ، ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا  ہمارے موکلان بلال قدوائی،امتیاز حیدر ،منیر ضیاء اور علی سجاد کے خلاف ریفرنس فائل ہو چکا، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر نیب ریمانڈ بھی مکمل کر چکے  نیب کو تحقیقات سے کچھ نہیں ملا،عدالت سے کیس سننے کی استدعا کردی گئی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے نہیں چاہتے انصاف کا قتل ہو ، ایسے کسی شخص کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے جسک ا جیل جانا نہیں بنتا ، ریفرنس دائر ہونے کے بعد سارے کیس کو ایک ساتھ سنیں گے ۔ نیب تفتیشی افسر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا ،  عدالت نے سرما تعطیلات کے بعد کیس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔