Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کاایم ڈی اے کے 98 ملازمین کو 17 ماہ کی تنخواہیں دینے کا حکم

سپریم کورٹ کاایم ڈی اے کے 98 ملازمین کو 17 ماہ کی تنخواہیں دینے کا حکم
February 10, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے ایم ڈی اے کے 98 ملازمین کو فوری طور پر 17 ماہ کی تنخواہیں دینے کا حکم دیدیا ۔  عدالت کا کہنا ہے کہ آج چیک جاری نہ ہوئے تو چیف سیکریٹری، اے جی سندھ و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے ۔

ایم ڈی اے کے 98 ملازمین  کو 17ماہ کی تنخواہ نہ دینے کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوئی ۔ عدالت نے ریمارکس دیےکہ چیک جاری نہ ہوئے تو چیف سیکریٹری، اے جی سندھ و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیےکہ سندھ حکومت کے اکاؤنٹس منجمد کردیتے ہیں جبکہ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ 17 ماہ تنخواہ نہ ملے تو ایماندار آدمی بھی کرپٹ ہوجاتا ہے، کچھ تو شرم کریں۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ سمری منظور ہوچکی دو روز میں تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ۔ عدالت نے پیر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ سیشن تک ملتوی کردیْ