Wednesday, September 18, 2024

سپریم کورٹ: ڈاکٹرعاصم کی سندھ ہائی کورٹ کےفیصلےکےخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ: ڈاکٹرعاصم کی سندھ ہائی کورٹ کےفیصلےکےخلاف درخواست دائر
October 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹرعاصم حسین  نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجہ کروانا ڈاکٹر عاصم کا بنیادی حق ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست ایڈووکیٹ عابد زبیری کے توسط سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت علاج معالجہ ڈاکٹر عاصم حسین کا بنیادی حق ہے جبکہ رینجرز اس حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور ڈاکٹر عاصم حسین  کو تسلی بخش علاج کی سہولت نہیں دی گئی،دوران حراست ڈاکٹر عاصم حسین کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے علاج  کی بھی مناسب سہولیات نہیں ملی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی ڈاکٹر عاصم  حسین کے بارے میں رپورٹ جانبدارانہ ہے ڈاکٹر عاصم حسین کو امراض قلب کے ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی تسلی کے بغیر ڈسچارج کروایا گیا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر دوبارہ اسپتال داخل کروانے کا حکم دیا جائے اور اس درخواست کو  جمعہ کے روز ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔