Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ پاناما کیس کی سماعت کے لئے بینچ بنائے: عمران خان

سپریم کورٹ پاناما کیس کی سماعت کے لئے بینچ بنائے: عمران خان
December 26, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کی سماعت کے لئے فوری طور پر بینچ بنانے کی درخواست کر دی کہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔۔پاناما لیکس کا نوازشریف کو جواب دینا ہو گا۔نوازشریف نے پارلیمنٹ اور عدالت دونوں سے جھوٹ بولا ۔

تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی۔ کپتان نے جہاں چیئرمین نیب کے استعفیٰ  کی بات کی وہیں چودھری نثار کی تجویز کی بھی حمایت کر دی۔ عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کا المیہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں نوازشریف کو سزا نہیں ہو گی۔  عمران خان نے  جعلی خبر پر خواجہ آصف کے بیان  کوانتہائی غیر ذمہ دارانہ  قرار دیا۔ اس سے پہلے عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور پاناما لیکس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی آئندہ کی حکمت عملی، کپتان کے دورہ کراچی  اور آئندہ عام انتخابات سےمتعلق حکمت عملی  پرغور کیا گیا۔