Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ نے ہمارے مؤقف کی تائید کردی : جہانگیر ترین

سپریم کورٹ نے ہمارے مؤقف کی تائید کردی : جہانگیر ترین
May 13, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کر دی ہے۔ کہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کی انکوائری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے سوا قبول نہیں۔ تفصیلات کےمطابق  92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے خط میں اپوزیشن جماعتوں کے موقف کی تائید کی گئی ہے۔ حکومت کو اپوزیشن کی مشاورت سے ٹی او آرز بنانے ہونگے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ کر ٹی او آرز پر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے مگر یہ اعلان تاحال صرف زبانی جمع خرچ ہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں اس لئے انہیں ایوان میں آ کر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔