Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ نے پچاس فیصد جوڈیشل الاونس  دینے کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے پچاس فیصد جوڈیشل الاونس  دینے کا فیصلہ معطل کردیا
September 3, 2015
لاہور(92نیوز)سپریم کورٹ نے پچاس فیصد جوڈیشل الاونس  دینے کا فیصلہ معطل کردیاہے۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاونس دینے کا حکم دیا ہے۔ شان گل نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے ملازمین کو ان کے کام کے مطابق تنخواہ اور مراعات دی جاتی ہیں حکومتی وکیل نے مزید بتایا کہ حکومت کے پاس پچاس فیصد الاونس دینے کابجٹ نہیں اس لئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پچاس فیصد جوڈیشل الاونس دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔