Saturday, July 27, 2024

سپریم کورٹ نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل کا معاملہ نیب کو بھیج دیا

سپریم کورٹ نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل کا معاملہ نیب کو بھیج دیا
July 29, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل کا معاملہ نیب کو بھیج دیا اور 10 دن میں رپورٹ دینے کا حکم  دے دیا۔ اورنج لائن ٹرین، فاسٹ ٹریک اور دیگر منصوبے ایک ہی ٹھیکیدار کو دیے گئے، عوام کے ٹیکس کے پیسے کا کسی کو خیال ہی نہیں ، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوا لیں گے،، چیف جسٹس کے ریمارکس پنجاب  کمپنیز اسکینڈل سے متعلق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے اگر ان افسران کے خلاف نیب ریفرنس بنتا ہے تو ضرور فائل کیا جائے،تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے افسران نیب کے روبرو پیش ہوں۔ چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوا لیں گے۔ ادھر آئی ڈیم کے سی ای او پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے آپ گیارہ لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں بتائیں آپ کا کیا تجربہ ہے۔ فل بنچ نے حیرت کا اظہار کیا کہ اورنج لائن ٹرین ،فاسٹ ٹریک اور دیگر منصوبے ایک ہی ٹھیکیدار کو دیے گئے۔