Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا
March 7, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  سپریم کور ٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ، جب کہ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ صرف اداکاری کررہے تھے، قسم کھاتا ہوں کہ عدالت کی  بہت عزت کرتا ہوں ، ہر طرح کی ہرزہ سرائی کاتصور بھی نہیں کر سکتا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت نظر ثانی کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نہال ہاشمی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو چلاتے ہیں ،آپ ویڈیو میں اپنی باتیں خود سن لیں ،یہ دوسرا واقعہ کیسے ہو گیا ؟۔

اس پر نہال ہاشمی نے کہا کہ میں عدالت کی تضحیک کا تصور بھی نہیں کر سکتا ،۔ توہین آمیز الفاظ میرے نہیں ،میں تو بس ایکٹنگ کر کے لوگوں کے حالات و جذبات بیان کر رہا تھا ۔

اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ سب وتیرہ بن چکا ہے ۔ چیف جسٹس نے نہال ہاشمی سے کہا کہ کیوں نہ آپ کی وکالت کا لائسنس منسوخ کردیا جائے ۔

اس پر نہال ہاشمی نے کہا کہ میرے بچے بھوکے مرجائیں گے ، میری روزی روٹی وکالت سے وابستہ ہے ،میں وکالت نہ کروں تو بجلی کا بل بھی نہیں دے سکتا ۔

عدالت نے نہال ہاشمی کو دوبارہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے12مارچ تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔