Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے: عمران خان

سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے: عمران خان
July 31, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہےقوم ان پانچوں ججز صاحبان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ بولے نیا پاکستان پلوں ،میٹرو بسوں ، سڑکوں اور انڈر پاسز کی تعمیر سےنہیں بلکہ انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام سے بننا تھا۔۔۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے یوم تشکر میں بڑا پاور شو کیا گیا اور کپتان نے  بھی پاور فل خطاب کیا ہے ۔ انہوں نے انصاف پر مبنی معاشرے کی بات کی نواز شریف کی نا اہلی کو نئے پاکستان سے تعبیر دی بولے ججز صاحبان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ عمران خان نے  اس موقع پر ایک مرتبہ پھر سیاسی مخالفین  پر برس پڑے کہتے ہیں مافیا نے اربوں روپے دے کر خریدنے کی کوشش کی ناکامی پر انتقامی کارروائی ان کا وطیرہ ہے نیا پاکستان میٹرو اور انڈر پاسز سے نہیں انصاف سے بنتا ہے ۔ کپتان نے  کارکنوں کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ نیا پاکستان بن رہا ہے آپ لوگ یہ میچ جیت گئے ہیں ۔ ملک میں تبدیلی اور اپنا منشور بتاتے ہوئے کپتان نے نئے پاکستان میں غربت ختم کرنے کی بات کی اور اپنے عزائم بھی  وضاحت سے بیان کر دیئے۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ جس قوم نے بھی ترقی کی ہے اس نے انصاف کا دامن تھاما ہےتعلیم کے فروغ کے لئے دن رات ایک کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے اور نئے پاکستان میں یہی سب کچھ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے میرے خلاف ہمیشہ انتقامی کارروائی کی ہے ۔انہوں نے جمائما کے خلاف سمگلنگ کے کیسز کئے اس نے اپنی والدہ کو ٹائلیں بھیجی تھیں لیکن انہوں نے سمگلنگ کے کیسز کردیئے جس کے وجہ سے وہ نو مہینےپاکستان نہیں آسکیں ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے جو کہا ہے کہ اس سے بڑی غداری کیا ہوسکتی ہے ۔ کشمیری پاکستان سے الحاق کیلئے روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اس غدار نے کرپٹ لوگوں کے بچانے کیلئے ایسے بیان دیئےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ اپنے گھر سے باہر نکلو اور اس کرپٹ اور غدار وزیراعظم کے خلاف احتجاج کرو۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم شہبازشریف کو بھی نہیں چھوڑیں گے اور انہیں ڈاکٹریاسمین راشد ہرائیں گی ۔ انہوں نے اگلی باری زرداری کی ہے ہم اسے کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے اور ساتھ ہی ان کے فضل الرحمان بھی جیل میں جائیں گے ۔