سپریم کورٹ نے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو کام سے روک دیا

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کو کام کرنے سے روک دیا جبکہ تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئےہیں ۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کو فوری طور پر کام سے روکتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیسے حکومت نے کورٹ مارشل یافتہ ایک شخص کو اعلیٰ سرکاری عہدہ دے دیا گزشتہ روز اٹارنی جنرل نے اپنی رپورٹ میں شجاعت عظیم کی تقرری کو قانونی قرار دیا تھا۔ شجاعت عظیم کی برخاستگی کی درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی تھی عدالت نے سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔