Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ نے صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا

سپریم کورٹ نے صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا
January 31, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو عہدے سے ہٹا دیا۔برطرفی کا فیصلہ کٹاس راج مندر از خود نوٹس کیس میں دیاگیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صدیق الفاروق کی عہدے پر تعیناتی سیاسی بنیادوں پرکی گئی ۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق چیر مین متروکہ وقف املاک کے عہدے کے اہل نہیں، حکومت قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کرے۔

اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق کا بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفارق کی مدت ختم ہوچکی ہے، نئے چیئرمین کی سمری جلد بھیج دی جائے گی ۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سمری موو کریں لیکن صدیق الفاروق کوفارغ کریں اور قانون کے مطابق نئے چئیرمین کی تقرری عمل میں لایا جائے ۔