Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ نے سانحہ کارساز مقدمہ غیرموثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے سانحہ کارساز مقدمہ غیرموثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا
February 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے سانحہ کار ساز مقدمہ غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا۔ بے نظیر بھٹو پر حملے کے حوالے سے پٹیشن دائر کرنے والے وکیل مولوی اقبال حیدر کی معافی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سانحہ کار ساز بے نظیر بھٹو حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے مقدمہ غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا۔ بے نظیر بھٹو پر حملے کے حوالے سے پٹیشن دائر کرنے والے وکیل مولوی اقبال حیدر کی معافی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جب مولوی اقبال پر پابندی لگائی تو وہ سپریم کورٹ میں داخل کیسے ہوا۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف پابندی لگائی تھی۔ معافی کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔ وکیل ابراہیم ستی نے عدالت کو بتایا کہ عادی مقدمہ باز مولوی اقبال پر 8 سال سے سپریم کورٹ داخلے پر پابند ی ہے۔