Saturday, July 27, 2024

سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس معطل کردیا

سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس معطل کردیا
March 26, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس معطل کرکے انھیں شو کاز  نوٹس  جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے عرفان قادر کا لائسنس سندھ حکومت  کی جانب سے بکتربند گاڑیوں کی خریداری سے متعلق  کیس کی سماعت کے دوران  معطل کیا۔ گزشتہ سماعت پر عرفان قادرسندھ حکومت کی جانب سے  وکالت نامے کے بغیرپیش ہوئے جس پر عدالت نے ان سے وضاحت طلب کی۔ عرفان قادرنے وضاحت کی بجائے عدالت میں تلخ جملے بولے اور ناروا رویہ اختیار کیا۔ آج سماعت کے موقع  پر عرفان قادر نے کہا کہ میں نے سندھ حکومت کا وکیل بن کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔