Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ گھوسٹ ملازمین کی پنشن پر بھی پابندی لگادی

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ گھوسٹ ملازمین کی پنشن پر بھی پابندی لگادی
September 4, 2015
کراچی(92نیوز)سپریم کورٹ نےسندھ میں کرپشن کےزیرالتوامقدمات کےچالان اورتفصیلات طلب کرلیں جبکہ ریٹائرڈگھوسٹ ملازمین کی پنشن پربھی پابندی لگادی۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اےکی جانب سےاپیل میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ ڈائریکٹرایجوکیشن وہاب عباسی اربوں روپےکی کرپشن میں ملوث ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نےایف آئی اےکاموقف سنےبغیروہاب عباسی سمیت شریک ملزموں کوضمانت پررہاکردیاجبکہ اینٹی کرپشن کےتفتیشی افسرنےبھی وہاب عباسی کی ملی بھگت سےمقدمہ اےکلاس کردیا۔ عدالتی حکم پرڈائریکٹراینٹی کرپشن نظرمحمدبوزدارپیش ہوئے،عدالت نےاینٹی کرپشن سندھ سےکرپشن کےزیرالتوامقدمات کےچالان اوراب تک ہونےوالی انکوائری کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نےوہاب عباسی کےتفتیشی افسراعجازعباسی کاحاضری ریکارڈتبدیل کرنےوالےاینٹی کرپشن افسرکوبھی معطل کردیا۔ عدالت نےمحکمہ تعلیم کےریٹائرڈہونےوالےگھوسٹ ملازمین کی پنشن پربھی پابندی لگادی۔ عدالت نےتاحکم ثانی ڈائریکٹراینٹی کرپشن نظرمحمدبوزدارکےتبادلےپربھی پابندی لگادی.