Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم کو بحال کر دیا

سپریم کورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم کو بحال کر دیا
August 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم کو بحال کر دیا۔ عدالت نے سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان سے آزاد حیثیت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 2 شناختی کارڈز رکھنے پر ان کی اسمبلی رکنیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

جسٹس منیب  اختر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔