Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ نے دریاؤں میں گندگی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو کل طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے دریاؤں میں گندگی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو کل طلب کر لیا
February 10, 2018

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ نے صاف پانی سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے دریاؤں میں گندگی پھینکے جانے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو کل گیارہ بجے طلب کر لیا ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت میں دریاؤں میں گندگی پھینکے جانے کے معاملے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ صوبائی دارالحکومت ہے یا تختِ لاہور ۔ یہاں کیا ہو رہا ہے ؟ ۔ پانچ سو چالیس ملین گیلن گندا پانی راوی میں پھینکاجا رہا ہے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور تو پنجاب کا دل ہے ۔ دل پر کیا پھینکا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں ؟ ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گندا پانی صاف کرنے کے پلانٹ کیوں نہیں لگائے گئے؟ ۔ آلودگی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کر سکتے ہیں تو پنجاب کو کیوں نہیں ؟ ۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔
ادھر چیف سیکرٹری نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دیئے گئے وقت پر عدالت میں پیش ہو جائیں گے ۔