Tuesday, April 30, 2024

سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں  جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا
September 5, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں  جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے  نام  کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائےگا ۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،سپریم کورٹ کا  جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم  کراچی میں  تحقیقات کرے گی ،عدالت عظمیٰ نے ٹرائل اسلام آباد منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کو ہر دو ہفتوں بعد رپورٹ پیش کرے گی ،عدالت نے جے آئی ٹی کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی سماعت کےدوران  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آصف زرداری کوخود کہنا چاہیے کہ جے آئی ٹی بنائیں ،وہ سابق صدر ہیں ہو سکتاہے انہیں پھر حکومت کا موقع ملے۔ چیف جسٹس نے  ریمارکس دیے اربوں روپے کا فراڈ ہوا ہے،حقائق جاننے کیلئے  تحقیقات کرانا چاہتے ہیں ۔کیس کی سماعت کےدوران عبدالغنی مجید کےوکیل نے کہا کہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا،بہت کچھ دیکھ کر آیا ہوں ۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے مکالمہ کیا کہ ڈی جی صاحب آپ جس کو پکڑتے ہیں  وہ بیمارہوجاتاہے ،  چیف جسٹس نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کا چیک اپ اسلام آباد  میں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  عبدالغنی مجید کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔