Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ نے بھی مان لیا کہ شریف خاندان کو بہت سے سوالوں کے جواب دینا ہونگے : عمران خان

سپریم کورٹ نے بھی مان لیا کہ شریف خاندان کو بہت سے سوالوں کے جواب دینا ہونگے : عمران خان
December 6, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی مان لیا کہ شریف خاندان کوبہت سے سوالوں کے جواب دینا پڑیں گے، کیس کا جلد فیصلہ چاہتے ہیں ۔ ساری حکومتی مشینر ی نواز شریف اور ان کے بچوں کے دفاع میں لگی ہے ڈر ہے کہیں نواز شریف خود کو بچانے کےلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ بلا لیں۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔  اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنا کام کردیا۔ ۔سپریم کورٹ نے ہماری دستاویزات مان لیں۔ کیا اب کوئی سعودی شہزادہ آکر بتائے گا کہ حدیبیہ پیپر مل کی 34ملین ڈالرکی سیٹلمنٹ کا پیسہ کہاں سے آیا؟؟؟

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ ساری حکومت اور اداروں کے خلاف کیس لڑرہا ہوں۔ چاہتے ہیں فیصلہ سپریم کورٹ کا موجودہ بنچ ہی کرے۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ ڈر ہے کہیں نوازشریف اقتدار بچانے کےلئے ٹرمپ کو ہی نہ بلالیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حیرانگی ہے نوازشریف کا بیٹا 5سال میں74کروڑ اپنے والد کو بھیجتا ہے بتایا جائے اس کا ٹیکس کہا ں دیا گیا لگتاہے یہ بھی منی لانڈرنگ کا ہی معاملہ ہے۔