Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کی تمام ضمانتیں منسوخ

ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کی تمام ضمانتیں منسوخ
October 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) جسٹس اعجاز چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ای او بی آئی کیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ظفر اقبال گوندل پر تینتالیس کروڑ کرپشن کا الزام ہے اور ملزم پر تیرہ مقدمات درج ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے چھ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک مقدمے میں ملزم کو ضمانتیں دی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آزادانہ تحقیقات میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ عدالت ملزم کی ضمانتیں منسوخ کرے تاکہ ملزم کے خلاف تحقیقات کی جا سکیں۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم ظفر اقبال گوندل کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے چھ مقدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیے اور ہدایات کیں کہ ملزم کے خلاف کیسز کی سماعت کے لیے دوسرے ججز مقرر کیے جائیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔