Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایئرلیگ کے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کر دی

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایئرلیگ کے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کر دی
August 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے ائیر لیگ کے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کردی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کی دی گئی سہولیات کے حوالےسے کیس کی سماعت چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کے منیجر افسر ملک سے استفسار کیا کہ کیا دنیا کے کسی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسی یونین کا اشتہار دیکھا ہے ۔ ائیرپورٹ منیجر افسر ملک نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کی ایک بلڈنگ پی آئی اے کو کرائے پر دی ہے جس پر چیف جسٹس  نےسرزنش کی کہ سول ایوی ایشن اپنا کام بھی کسی یونین کے حوالے کردے۔جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ ائیر پورٹ کی بلڈنگ پر ائیر لیگ کا جہازی سائز بل بورڈ کیسے لگا دیا گیا ؟ جسٹس دوست نے کہا کہ ابھی بلدیاتی انتخاب آنے والے ہیں کیا اس کی مشہوری بھی ائیرپورٹ کی دیواروں پہ ہوگی اس ائیر پورٹ سے تو بس اڈے زیادہ اچھے ہوتے ہیں۔