Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سپریم کورٹ نے اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دس مارچ کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دس مارچ کو طلب کرلیا
March 6, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئے بلدیاتی انتخابی شیڈول پر تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں  بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول دس مارچ تک طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  نے کی ۔ سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ  نیا انتخابی شیڈول بھی درست نہیں۔ الیکشن کمیشن کو  ایک ایک دن  گزرنے کا حساب دینا ہوگا، بہتر ہے  اٹارنی جنرل اور سیکرٹری الیکشن کمیشن دن رات بیٹھ کر کام مکمل کریں ۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن  شیر افگن  نے کہا کہ عدالت پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان کو دو نئی مشینیں دلوا دے تو ہم پنجاب اور سندھ میں بھی  بیس ستمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار ہیں جس پر عدالت نے بیس ستمبر کا تحریری شیڈول طلب کر لیا۔ جبکہ کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات  کی حتمی تاریخ  پچیس اپریل اور خیبر پختونخوا میں حتمی تاریخ تیس مئی ہوگی۔