Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ نےپاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ نےپاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
July 21, 2017

 

 

 

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نےپاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گارنٹی دیتے ہیں وزیراعظم کی نااہلی کا جائزہ لیں گے، جسٹس اعجازافضل کے ریمارکس۔ وزیراعظم نوازشریف کا مستقبل کیا ہوگا؟سب کی نظریں ایک بارپھرسپریم کورٹ پرلگ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق جےآئی ٹی نےدس جولائی کواپنی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی،جس کےبعد پاناماعملدرآمد بینچ نےسترہ جولائی کوباقاعدہ سماعت کا آغازکیا۔ آخری روز تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نےجواب الجواب دیئے۔

نعیم بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف قوم سے مخلص نہیں دوججزنے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ دیا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ گارنٹی دیتے ہیں وزیراعظم کی نااہلی کا جائزہ لیں گے، جسٹس اعجازافضل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی وزیراعظم کی نااہلی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں جبکہ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان کےوکیل کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹس کی مالک مریم نواز ہیں جس پرجسٹس اعجازالاحسن نےکہا کہ مریم نوازکی ملکیت تسلیم کربھی لیں تب بھی ان کا زیرکفالت ہونا ثابت نہیں ہوتا۔  جےآئی ٹی نے10جولائی کورپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی  تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے سترہ جولائی کوباقاعدہ سماعت کا آغاز کیا جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین  رکنی بینچ نےمسلسل پانچ سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔