Saturday, July 27, 2024

سپریم کورٹ میں میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریگی

سپریم کورٹ میں میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریگی
April 3, 2017
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میٹرو اورنج ٹرین منصوبے سے متعلق کیس روز سنے گی جسٹس عظمت سعید شیخ کہتے ہیں ساری دنیا میں میٹروٹرین چل رہی ہے جو یہاں ہورہا ہے وہ کہیں نہیں ہوتا پل کے پلرز کے درمیان سے چوبرجی کا نظارہ ایسے ہوگا جیسے پنجرے سے بندر دیکھے شالامار باغ تباہ نہیں کرنے دینگے۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ نے سماعت کی۔ نیسپاک کے وکیل شاہد حامد نے موقف ا ختیار کیا کہ عدالت کے سامنے سوال منصوبے کی تاریخی عمارات کے سامنے 200فٹ کی حدودکے اندر تعمیرکاہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ بات 200 فٹ کے اندر تعمیر کی نہیں  حکومت کے پاس تاریخی عمارات کو متاثریاتباہ کرنے کالائسنس نہیں۔ حدود سے باہرتعمیرات سے شالامارباغ کی تاریخی عمارت متاثرہورہی ہو تو ایسا نہیں کرنے دینگے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ ڈیزائن میں سڑک پر چلتا شخص چوبرجی کو دیکھ سکے گا۔ وکیل نیسپاک بولے کہ پلرز کے درمیان سے چوبرجی کا نظارہ کیا جاسکے گا جسٹس عظمت سعیدشیخ کاکہنا تھا کہ پلرز کے درمیان سے نظارہ بندر کاپنجرے سے دیکھنے کے مترادف ہوگا۔ سارا کام اکھاڑ کر دوبارہ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے حکومت محض ایک عمارت کےلئے کیا لاکھوں عوام کو سفری مشکلات میں مبتلا ہونے دے۔ جسے ماس ٹرانزٹ پسند نہیں وہ گاﺅں چلے جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔