Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت گیارہ جولائی کو ہوگی

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین  کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت گیارہ جولائی کو ہوگی
July 5, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستیں گیارہ جولائی کو سنے گی۔۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربرائی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ گیارہ جولائی کو ساڑھے گیارہ بجے درخواستوں کی سماعت کریگا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

مسلم لیگی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔۔ اس بنا ءپر دونوں کو نااہل قرار دیا جائے۔