اسلام آباد:( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں بل جمعے کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیال چودھری پہلے ہی پیش کر چکے ہیں، بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک کی توسیع کی گئی ہے۔
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا جبکہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ میں ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔