Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ میں بھاگ ناڑی میں آلودہ پانی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں بھاگ ناڑی میں آلودہ پانی سے متعلق کیس  سماعت کیلئے مقرر
January 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں بھاگ ناڑی بلوچستان میں آلودہ پانی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ، سماعت 10 جنوری کو ہو گی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے  ایڈوکیٹ جنرل، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت بلوچستان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، چیف جسٹس نے آلودہ پانی کے متعلق 92 نیوز کی رپورٹ پر معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d9%88%d9%84%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b5%db%8c%d9%84-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%d9%84%d8%aa%d8%8c%d8%b9%d9%88%d8%a7/ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت پانی ہے ، جس پر انسان کی بقا اور  حیات موقوف ہے لیکن  بلوچستان کی تحصیل بولان کے  شہر بھاگ ناڑی میں  صاف پانی کی تلاش  جان جوکھوں کا کام ہے ۔ چینل 92 نیوز نے گزشتہ ماہ  بھاگ ناڑی کے مکینوں کے زندگی کی جستجو کیلئے وہ حالات نشر کئے کہ دیکھنے والے کانپ اٹھے ، چیف جسٹس پاکستان نے معاملے کا از خود نوٹس لیا۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d9%88%d9%84%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b5%db%8c%d9%84-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%84%d9%88%da%af-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d9%88%d8%b1-%d8%ac%d9%88/ بھاگ ناڑی میں گدھے کی مدد سے چلائی جانے والی بڑی ٹینکیوں میں انسان کیلئے پانی لےجاتا دکھایا گیا ، پانی جس میں کیڑے  اور بڑی بڑی جڑی بوٹیاں دیکھ کر  دیکھنے والوں کے بھی رونگٹے کھڑے ہو گئے ، یہی پانی پی کر بھاگ ناڑی کے مکین اپنی پیاس بجھاتے ہیں ۔ معاملہ 92 نیوز نے اٹھایا تو ملک کے سب سے بڑی عدالت نے  نوٹس لیکر کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b5%db%8c%d9%84-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af-%d9%86%d8%a7%da%91%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9/