Saturday, July 27, 2024

سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی
December 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سے متعلق کارروائی ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  ایف آئی اے کے مطابق پیسے کے لین دین پر ٹھوس شواہد نہیں ملے ، اتنے شواہد نہیں کہ  ٹرائل ہو سکے  اور ایف آئی اے نے کیس  بند کرنے کی سفارش کی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  گواہوں کے بیانات میں خلا ہے، بیانات آپس میں نہیں ملتے ، متعلقہ بینکوں سے ریکارڈ بھی نہیں ملا ، کیس کی کارروائی اصغر خان کی درخواست پر شروع ہوئی تھی ، بد قسمتی سے وہ انتقال کر گئے ہیں ۔ عدالت نے مزید کارروائی کے معاملے پر اصغر خان کے ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی ۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے میمو گیٹ اسکینڈل میں عدالتی معاون احمر بلال کی ان کیمرہ بریفنگ دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے  سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔