Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا

سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا
August 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے اصغر خان کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا اور ایف آئی اے سے معاملہ پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں  کو واپس لانے میں بے بس ہو گئے۔مجاز کمیٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ، پاناما اور  پیراڈائز لیکس میں شامل 374 افراد کیخلاف قانونی کارروائی نہ ہوسکی،متعلقہ اداروں میں روابط کا فقدان بھی ناکامی کی ایک وجہ قرار دیا گیا ۔ ادھر چیف جسٹس پاکستان میں ثاقب نثار مری پہنچے اور مری مال روڈ کے بعداچانک تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کادورہ  کیا ، اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے مختلف وارڈزکامعائنہ کیا اور  علاج معالجہ کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔