Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار اور حافظ عبد الکریم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار اور حافظ عبد الکریم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج
March 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار اور حافظ عبد الکریم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کر دیا گیا ۔
درخواست پیپلز پارٹی کے نوازش علی پیرزادہ نے دائر کی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار احتساب عدالت سے مفرور ہے، لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ختم کر دئیے، لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی ۔
درخواست گزار نے کہا کہ قانون کے تحت مفرور ملزم کے کوئی بنیادی حقوق نہیں ہوتے، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے ۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ حافظ عبد الکریم نے کاغذات نامزدگی میں ٹیکنوکریٹ اور کاروباری شخص لکھا ۔ ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کیے اور انھیں عالم کہا ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ اسحاق ڈار اور حافظ عبد الکریم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکے ۔