Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت
February 12, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر چیف جسٹس برہم ہو گئے ۔

عدالت کی جانب سے بار بار وقت دیے جانے کے باوجود عدم حاضری پر اٹارنی جنرل پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اتنا اہم کیس چھوڑ کر اٹارنی جنرل کیسے لاہور جا سکتے ہیں۔

عدالت نے تحریری جواب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی ۔