Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ سے کل تابوت ہی نکلیں گے : شیخ رشید

سپریم کورٹ سے کل تابوت ہی نکلیں گے : شیخ رشید
July 27, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے ن لیگ کے تابوت ہی نکلیں گے ۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو تو دو ججز نے پہلے ہی نااہل قرار دیدیا تھا جب تین ججز نے انکو 60 دن کی مہلت دی تھی تاکہ یہ اپنی طرف سے صفائی پیش کرسکیں لیکن حکمرانوں نے تو سپریم کورٹ کو بجائے صفائی دینے کے دھمکیاں ہی دینی شروع کر دی ہیں ۔

ان کاکہنا تھا جے آئی ٹی کے سپر سکس اور پانچ فاضل ججز نے جو کام کیا ہے اس سے تو ن لیگ کے تابوت ہی سپریم کورٹ سے باہر نکلے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف نے کیس لڑا ہے اس پر تو سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی کہنا پڑا ہے کہ آپ لوگوں نے تو کیس خود خراب کیا ہے ۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ گیم از اوور لیکن جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اسے مانیں گے ۔