Saturday, February 4, 2023

سپریم کورٹ، زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز منتقلی اپیلوں پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار

سپریم کورٹ، زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز منتقلی اپیلوں پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کی کراچی منتقلی کی اپیلوں پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے۔

عدالت نے آصف زرداری کی اپیلوں کو سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ رجسٹرار آفس نے ریفرنسز منتقلی کی اپیلوں اعتراضات عائد کیے تھے۔

رجسٹرار آفس نے اپیلوں کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔ اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل پر کھلی عدالت میں سماعت کا حکم دیا گیا تھا۔

وکیل آصف زرداری نے مؤقف اپنایا کہ رجسٹرار کو درخواستوں پر اعتراضات عائد کرنے کا اختیار نہیں۔ مقدمات منتقلی کی درخواست نیب قانون کے تحت دائر کی، درخواست کو قابل سماعت قرار دینا نہ دینا عدالت کا اختیار ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے، سپریم کورٹ مقدمات اسلام آباد میں دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ وکیل صفائی نے دلیل دی کہ عدالتی حکم کے وقت ریفرنس دائر نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے آصف زرداری کی اپیلوں کو سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔