Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ رجسٹری میں راستوں کی بندش کا کیس، چیف جسٹس کا اظہار برہمی

سپریم کورٹ رجسٹری میں راستوں کی بندش کا کیس، چیف جسٹس کا اظہار برہمی
February 10, 2018

سپریم کورٹ ( 92 نیوز )  سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں سکیورٹی کے نام پر راستوں کی بندش کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ  سکیورٹی کے نام پر شہریوں کو گھروں میں محصور کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے کیمپ آفس کے اردگرد مکینوں کو کتنی مشکلات ہیں کیا آپ کو پتہ ہے۔

آئی جی پنجاب  نے کہا کیمپ آفس ماڈل ٹاؤن میں ایک طرف  سے سڑک کو بند کیا گیا ہے  ۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کل آپ کا چیف منسٹر بھی آئے گا اور یہ سڑکیں بھی کھلیں گی۔ آپ اپنی رپورٹ  پاس رکھیں ہم کل حکم جاری کریں گے ۔