Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، زینب قتل کیس ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، زینب قتل کیس ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا
February 10, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے آئی جی پنجاب کی رپورٹ کی روشنی میں زینب قتل کیس میں ازخودنوٹس نمٹادیا ۔

آئی جی پنجاب نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی اوربتایا کیس کاچالان جمع کرادیاگیاہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کے ملزم کی گرفتاری پرآئی جی پنجاب کے مشکورہیں  ۔ آئی پنجاب کی رپورٹ کی روشنی میں ازخود نوٹس نمٹادیاگیا ۔

ادھرکوٹ لکھپت جیل زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے خلاف کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت  میں ہوئی ۔

سرکاری وکلانے میڈیا سے بات چیت میں کہا کیس کے تمام شواہد ملزم کے حوالے کردیئے گئے ۔  کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کے خلاف کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔