Saturday, July 27, 2024

سپریم کورٹ، جان بچانیوالی ادویات کی رجسٹریشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ سے ریکارڈطلب

سپریم کورٹ، جان بچانیوالی ادویات کی رجسٹریشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ سے ریکارڈطلب
February 14, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ سے ادویات سے متعلق ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کونوٹسز جاری کردیے ہیں۔

سپریم کورٹ میں جان بچانے والی ادویات کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جان بچانے والی ادویات کی مہنگے داموں فروخت نہیں ہونی چاہئے ، ادویات کی رجسٹریشن کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ہم تمام مقدمات کی فائلیں منگوا رہئے ہیں،مقدمات کو لمبے عرصے تک نہیں چلنے دیں گے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر مقدمے کی 100 فائلیں ہیں تو بھی ہم کیس کا جائزہ لیں  گے ۔ سندھ کی عدالتوں میں زیر سماعت ڈریپ سے متعلق تمام مقدمات کی فائلیں فراہم کی جائیں۔