Saturday, October 1, 2022

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، قلب حسن نے میدان مار لیا

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، قلب حسن نے میدان مار لیا
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں لاہور سے صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار قلب حسن نے میدان مار لیا۔ قلب حسین نے حامد خان گروپ کے امیدوار شعیب شاہین کو شکست دی۔ اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن پر قلب حسن 153 ووٹ لے کر جیت گئے ، شعیب شاہین کو 79 ووٹ ملے، عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری میں بھرپورجشن منایا گیا، وکلاء نے نعرے بازی کی۔ چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، طارق بشیرچیمہ اور مونس الٰہی نے نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن کو مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ قانون کی بالادستی، انصاف، عدلیہ کی سربلندی اور وکلاء کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ ادھر فوادچوہدری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداروں کو مبارک دی۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداران کی کامیابی اس جمہوری تسلسل کی کامیابی ہے جو بار ایسوسی ایشنز کا طرہ امتیاز ہے،نظام انصاف میں اصلاحات کیلئے عدلیہ اور بار کیساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔