Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر ، سنیئر قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئی

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر ، سنیئر قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئی
February 11, 2018

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور معروف سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئیں ۔
عاصمہ جہانگیر دل کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔ ان کو دوپہر 12بجے دل کی تکلیف ہوئی اور اسپتال جانے سے قبل ہی دم توڑ گئیں ۔
عاصمہ جہانگیر سماجی کارکن کی حیثیت سے جانی جاتی تھیں ۔ انہوں نے پاکستان میں عورتوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے کام کیا ۔
پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھیں اور دو ہزار دس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر بھی رہیں ۔
عاصمہ جہانگیر دو ہزار چار سے اقوام متحدہ کی "مذہب کی آزادی" کی روئدادً تھیں ۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی ماورائے عدالت قتل کی روئداداً رہیں ۔
ستائیس جنوری انیس سو باون میں پیدا ہونے والی عاصمہ جہانگیر پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کرتی تھیں اور اس مقصد کے لئے انہیں بےشمار مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔